بٹگرام،ڈی پی او کی محرران تھانہ جات سے میٹنگ،ریکارڈ کی درستگی اور عوامی دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان نے محرران تھانہ جات کے اجلاس میں تھانہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل،قانونی امور کی پاسداری،عوامی دادرسی اور سائلین سے حسن سلوک یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ محرر تھانے آنے والے شہری کے لیے پولیس کا پہلا تاثر ہوتا ہے

بٹگرام۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):بٹگرام۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان نے محرران تھانہ جات کے اجلاس میں تھانہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل،قانونی امور کی پاسداری،عوامی دادرسی اور سائلین سے حسن سلوک یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ محرر تھانے آنے والے شہری کے لیے پولیس کا پہلا تاثر ہوتا ہے اس لیے سائلین کی بات تحمل سے سن کر ممکنہ حد تک فوری دادرسی کی جائے،ڈی پی او نے ایف آئی آر،روزنامچہ،مال مقدمات،حوالات،گرفتاری و رہائی سمیت تمام ریکارڈ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل اور درست رکھنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ موثر پولیسنگ کے لیے درست قانونی طریقہ کار اور مضبوط دستاویزی ریکارڈ ناگزیر ہیں جبکہ ہر مقدمے اور پولیس کارروائی کی بروقت اور قانونی تقاضوں کے مطابق رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔