بٹگرام۔ 21 نومبر (اے پی پی):بٹگرام کے تھانہ بنہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم فضل ربی نے 4 مئی 2014 کو ساتھیوں کے ہمراہ جانس خان کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا اور 10 سال سے روپوش تھا۔
ایس ایچ او بنہ محمود علی شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چالان عدالت کیا جائے گا۔