ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوارسے متعلق جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 116.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوارسے متعلق جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 116.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 114 پوائنٹس کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2026ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 113.2 پوائنٹس رہا، جو گزشتہ سال اگست کے 112.5 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے تاہم جولائی 2026ء کے مقابلے میں اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران تمباکو کی پیداوار میں 0.37 فیصد، ملبوسات میں 2.85 فیصد، لکڑی کی مصنوعات میں 0.07 فیصد، کوئلہ و پٹرولیم مصنوعات میں 1.17 فیصد، ربڑ کی مصنوعات میں 0.01 فیصد، غیر دھاتی معدنی مصنوعات میں 0.01 فیصد، تیار شدہ دھاتی مصنوعات میں 0.03 فیصد، برقی آلات میں 0.13 فیصد، آٹوموبائل میں 1.20 فیصد، ٹرانسپورٹ آلات میں 0.27 فیصد اور فرنیچر کی پیداوار میں 0.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس خوراک کی پیداوار میں 1.20 فیصد، مشروبات میں 0.37 فیصد، ٹیکسٹائل میں 0.52 فیصد، چمڑے کی مصنوعات میں 0.01 فیصد، کاغذ و گتے میں 0.15 فیصد، کیمیکلز میں 0.89 فیصد، کھاد میں 0.40 فیصد، ادویہ سازی میں 0.86 فیصد، لوہے و فولاد میں 0.48 فیصد اور مشینری و آلات کی پیداوار میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔







