بڑے جانوروں اور بھیڑ بکریوں میں منہ کھر،انتڑیوں کے زہر اور گل گھوٹو کی حفاظتی ویکسینیشن جاری ہے، لائیو سٹاک سمبڑیال

تحصیل سمبڑیال میں بڑے جانوروں اور بھیڑ بکریوں میں منہ کھر،انتڑیوں کے زہر اور گل گھوٹو کی حفاظتی ویکسینیشن جاری ہے

سیالکوٹ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):تحصیل سمبڑیال میں بڑے جانوروں اور بھیڑ بکریوں میں منہ کھر،انتڑیوں کے زہر اور گل گھوٹو کی حفاظتی ویکسینیشن جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر افضل نے جمعہ کو فارمرز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مون سون كے بعد مختلف بیماریوں كے حملے كے خدشہ كے پیش نظر تحصیل سمبڑیال میں بڑے جانوروں اور بھیڑ بکریوں میں منہ کھر،انتڑیوں کے زہر اور گل گھوٹو کی ویکسین جاری ہے، فارمرز متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اپنے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر صورت ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال سیلابی صورتحال کی وجہ سے بیماریوں کے حملہ کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے ، ہماری پوری کوشش ہے کہ جانوروں کو آنے والی بیماریوں سے بچایا جاسکے تاکہ مویشی پال حضرات کو مزید کسی نقصان سے بچایا جاسکے۔