بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا۔
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی سٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی۔بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سکیورٹیز ڈیپازٹری لمیٹڈکے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔بھارتی سٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ گزشتہ تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے،کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز گزشتہ دس سال میں20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں،عالمی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا۔مودی کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل کم ہو رہی ہے۔








