بھارتی ریاست پنجاب میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے موجود مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پنجاب کے ضلع سنگرور کے گائو ں علی شیر میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے پہلے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد وہ مزدوروں …
بھارت ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8 مزدور ہلاک، 13 زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔19اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست پنجاب میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے موجود مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پنجاب کے ضلع سنگرور کے گائو ں علی شیر میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے پہلے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد وہ مزدوروں کی جانب مڑ گئی جن میں سے بعض سڑک کنارے پانی پینے کے لیے رکے ہوئے تھے۔
گاڑی کی ٹکر سے تقریباً 25 مزدور متاثر ہوئے جن میں متعدد خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔








