اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ، بھارت ظلم اور جبر کے زور پر زیادہ دیر کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جعمہ کو اے پی پی سے گفتگو …
بھارت ظلم اور جبر کے زور پر زیادہ دیر کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ، بھارت ظلم اور جبر کے زور پر زیادہ دیر کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جعمہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ وزیرمملکت شبیرعلی قریشی نے کہا کہ کشمیر کے ایشو کو جس طرح وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے،اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے سارے اوچھکنڈے استعمال کرلیے ہیں لیکن کشمیری نہ جھکے تھے اور نہ جھکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور قانونی حمایت جاری رکھے گا۔








