نیویارک ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے اور جب تک اس تنازعے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ہر گز قائم نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں …
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے اور جب تک اس تنازعے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ہر گز قائم نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انسانیت کوکچل رہا ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔








