بھل صفائی مہم ، اب تک 16 نہروں کی بھل صفائی مکمل ہوچکی ہے،چیف انجینئر محکمہ انہار

ملتان۔ 30 جنوری (اے پی پی):چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان زون محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نہروں کی بھل صفائی مہم جاری ہے اور اب تک 16 نہروں کی بھل صفائی مکمل ہوچکی ہےجن کی لمبائی 85 میل بنتی ہے جبکہ 40 نہروں کی بھل صفائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 284 میل نہروں کی بھل …

ملتان۔ 30 جنوری (اے پی پی):چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان زون محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نہروں کی بھل صفائی مہم جاری ہے اور اب تک 16 نہروں کی بھل صفائی مکمل ہوچکی ہےجن کی لمبائی 85 میل بنتی ہے جبکہ 40 نہروں کی بھل صفائی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 284 میل نہروں کی بھل صفائی ہو چکی ہے اور 87 لاکھ مربع فٹ بھل نکالی جاچکی ہے، اب تک 55 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اسی طرح باقی بھل صفائی کا کام بھی مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

چیف انجینئر نے کہا کہ بھل صفائی مہم کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ایپ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، نہروں کی بھل صفائی سے نہروں میں پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور نہری پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگا۔