بھکر ،پنجاب میں زرعی ادویات کے ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجرا اور تجدید کا شیڈول جاری

بھکر ،پنجاب میں زرعی ادویات کے ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجرا اور تجدید کا شیڈول جاری

بھکر۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں زرعی ادویات کے ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجرا اور تجدید کا شیڈول جاری کر دیا ۔ محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب نے زرعی ادویات کے تمام ڈیلرز کے نئے لائسنس اور تجدید کے لیے ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ یکم سے 5 نومبر، نئے لائسنس کے لیے ٹریننگ 6 سے 12 نومبر جبکہ لائسنس کی تجدید کی ٹریننگ 6 سے 8 نومبر مقرر کی گئی ہے۔درخواست گزاروں کو پاسپورٹ سائز تصویر، قومی شناختی کارڈ، میٹرک سند اور نئے لائسنس کے لیے متعلقہ تعلیمی اسناد جبکہ تجدید کے لیے سابقہ لائسنس درکار ہوگا۔

آن لائن درخواستیں

https://ebiz.punjab.gov.pk

پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔محکمہ کی جانب سے زرعی ادویات کے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی درخواستوں اور لائسنس کی تجدید کا عمل مکمل کریں۔