بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی سکائیر محمد کریم بہترین پرفارمنس دکھانےکے لیے پرعزم

بیجنگ۔24جنوری (اے پی پی):بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے شمالی علاقہ گلگت بلتستان کے علاقہ نلتر کے سکائیر محمد کریم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس میگا ایونٹ میں پاکستانی اور چینی عوام کے دل جیتنے کے لیے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دکھانےکی امید ظاہر کی ہے۔ محمد کریم جو اس وقت اسلام آباد میں ہیں اوراس ایونٹ میں …

بیجنگ۔24جنوری (اے پی پی):بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے شمالی علاقہ گلگت بلتستان کے علاقہ نلتر کے سکائیر محمد کریم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس میگا ایونٹ میں پاکستانی اور چینی عوام کے دل جیتنے کے لیے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دکھانےکی امید ظاہر کی ہے۔

محمد کریم جو اس وقت اسلام آباد میں ہیں اوراس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے چین جانے کی تیاریوں میں ہیں۔ انہوں نے چینی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس ایونٹ کے لیے گزشتہ 3سالوں سے تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔

محمد کریم نے کہا کہ میں اپنے آبائی علاقہ نلتر اور متعدد بین الاقوامی ٹورنا منٹس میں شرکت کر کے تربیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس ان کے کیریئر میں مخصوص کرادر ادا کرے گا ، اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور میگا ایونٹ کے طور پر ان کے صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو گا اور انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے کا موقع فراہم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی اولمپکس کھیلوں کا بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے دنیا کے متعدد ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے سرمائی اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کے ارادے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھا جانا چاہیے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس مختلف ممالک کے تعاون سے کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ملک ہونے کی حیثیت سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی حمایت کرتا ہے اور ہم اس ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس ایونٹ سےمتعدد نئے تجربات اور پیشہ وارانہ تربیت سے مستفید ہوں گے اور انہیں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھی شیئر کریں گے۔

مزید خبریں