بیلاروس کے ساتھ یوریشین چارٹر پر اقوام متحدہ میں اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا،روس

روس اور بیلاروس 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے تحت ’’21ویں صدی میں تنوع اور کثیر قطبیت کے یوریشین چارٹر‘‘ پر کام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کریں گے۔تاس نے روسی وزارت خارجہ کے محکمہ بین الاقوامی تنظیموں کے ڈائریکٹر کیرل لوگوینوف کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں مذکورہ چارٹر کی تیاری کے اقدام پر عملی کام کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

ماسکو ۔23ستمبر (اے پی پی):روس اور بیلاروس 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے تحت ’’21ویں صدی میں تنوع اور کثیر قطبیت کے یوریشین چارٹر‘‘ پر کام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کریں گے۔تاس نے روسی وزارت خارجہ کے محکمہ بین الاقوامی تنظیموں کے ڈائریکٹر کیرل لوگوینوف کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں مذکورہ چارٹر کی تیاری کے اقدام پر عملی کام کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے نمائندے 25 ستمبر کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر رہے ہیں جس کا مقصد 21ویں صدی میں تنوع اور کثیر قطبیت کے یوریشین چارٹر کی تیاری کے اقدام پر عمل درآمد شروع کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوریشین چارٹر تیار کرنے کی تجویز اکتوبر 2023 میں منسک میں منعقدہ یوریشین سلامتی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کی گئی تھی۔

جون 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوریشیا میں سلامتی کا ایسا ڈھانچہ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی جس کا مقصد براعظم کو درپیش موجودہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنا اور خطے میں فوجی و سیاسی صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔