اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):بینکاری شعبے کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینکوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق سال 2025 کے دوران بینکاری شعبے کو مجموعی طور پر 670.91 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ …
بینکاری شعبے کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):بینکاری شعبے کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینکوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق سال 2025 کے دوران بینکاری شعبے کو مجموعی طور پر 670.91 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمرشل بینکوں نے مجموعی طور پر 790.82 ارب روپے ٹیکسوں کی ادائیگیاں کی ہیں۔ سال 2025 کے دوران الائیڈ بینک کو 36.32 ارب روپے، عسکری بینک کو 23.025عرب روپے، بینک الفلاح 27.87 ارب روپے، بینک الحبیب 32.46 ارب روپے، بینک اسلامی کو 6.005 ارب روپے،
بینک آف پنجاب 15.53 ارب روپے، فیصل بینک 22.46 ارب روپے ، ایچ بی ایل 66.76 ارب روپے، ایچ ایم بی 23.16 ارب روپے، جے ایس بینک 7.53 ارب روپے، ایم سی بی 58.77 ارب روپے ، میزان بینک 92.17 ارب روپے ، نیشنل بینک 85.87 ارب روپے اور یو بی ایل کو 130 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔








