بینکوں کے ڈیپازٹس و قرضوں میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ، سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں ستمبر 2026 کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیاد پر بینکوں کی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 40.82 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے، ستمبر 2025 …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں ستمبر 2026 کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیاد پر بینکوں کی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 40.82 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے، ستمبر 2025 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 35.21 ٹریلین روپے تھا۔

اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 15.38 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے 13.45 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر 6 فیصد اضافہ ہوا۔

ایس بی پی کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 40.13 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے 35.81 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 12.1 فیصد زیادہ ہے، تاہم اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں قرضوں کے مقابلے میں ڈپازٹس کا تناسب 37.7 فیصد رہا جو اگست 2026 میں 37 فیصد تھا، گزشتہ سال ستمبر میں یہ تناسب 38.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔