بینک آف پنجاب کے ششماہی بعد از ٹیکس منافع میں 40 فیصد اضافہ

بینک آف پنجاب (بی او پی) کے ششماہی بعد از ٹیکس منافع میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):بینک آف پنجاب (بی او پی) کے ششماہی بعد از ٹیکس منافع میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

30 جون 2026 کو ختم ہونے والے چھ مہینوں کے دوران بی او پی کو بعد از ٹیکس 9.5 ارب روپے منافع حاصل ہوا ہے۔ بی او پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق اخراجات پر کنٹرول کے حوالہ سے بینک کے موثر اقدامات کے نتیجہ میں سال 2025 کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں آمدنی پر اخراجات کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور چھ ماہ کے دوران اخراجات میں 2.4 کمی ہوئی ہے۔

مالیاتی نتائج کے مطابق منافع میں اضافہ کی بنیاد پر پنجاب بینک کی جانب سے اپنے حصہ داروں کے لئے 16 فیصد کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ جنوری تا جون 2026 کے دوران بینک آف پنجاب کے آپریٹنگ منافع میں 67 فیصد اضافہ ہوا اور بینک کو 22.5 ارب روپے نفع حاصل ہوا۔ اسی طرح بی او پی کی خالص انٹریسٹ آمدن بھی سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد کی بڑھوتری سے 46.1 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نان مارک اپ آمدن 61 فیصد اضافہ سے 11.9 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ جنوری تا جون 2026 کے دوران بینک آف پنجاب کے بعد از ٹیکس ششماہی منافع میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔