محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملے سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت كی ہے۔
بینگن کی فصل سفید مکھی اور جوؤں کے حملے سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،محکمہ زراعت
سیالكوٹ۔ 23 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملے سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت كی ہے۔ان خیالات كا اظہار ڈپٹی ڈائریكٹرپیسٹ وارننگ اینڈ كوالٹی كنٹرول آف پیسٹی سائیڈ محكمہ زراعت سیالكوٹ صبا تحسین نے كاشتكاروں كے نام پیغام میں كیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملے سے بچانے کےلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔
انہوں نے کہا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملے کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو 4 سے 5 سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کےلئے ٹیماران یا سنڈافاس، سست تیلے سے بچاؤ کےلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچاؤ کےلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر، جوؤں کے حملےکی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔









