بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انگلش لٹریری سوسائٹی کے تحت ’’نثر میں درستگی‘‘ کے عنوان سےورکشاپ

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے انگلش لٹریری سوسائٹی کے تحت ’’نثر میں درستگی‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلبہ کی گرائمر، تحریری صلاحیتوں اور نثر میں درستگی کو بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپ کی ٹرینر مریم مجید نے طلبہ کو جملوں کی ساخت، رموزِ اوقاف کے درست استعمال، نحواور عام تحریری غلطیوں کے حوالے سے مفصل اور عملی …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے انگلش لٹریری سوسائٹی کے تحت ’’نثر میں درستگی‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلبہ کی گرائمر، تحریری صلاحیتوں اور نثر میں درستگی کو بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپ کی ٹرینر مریم مجید نے طلبہ کو جملوں کی ساخت، رموزِ اوقاف کے درست استعمال، نحواور عام تحریری غلطیوں کے حوالے سے مفصل اور عملی تربیت فراہم کی۔

انہوں نے مثالوں اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے موضوع کو آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھایا۔ تقریب میں ڈاکٹر سیمہ اسلم اور سارہ راشد نے شرکت کی جبکہ کری ایٹو رائٹنگ کلب نے پروگرام کے انتظامات میں معاونت فراہم کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے اپنی تحریری مشکلات سے متعلق رہنمائی حاصل کی۔ طلبہ نے ورکشاپ کو معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی تحریری مہارتوں میں واضح بہتری آئے گی۔

مزید خبریں