بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اوراجناس کی قیمتوں میں کمی، سونے کی قیمت میں اضافہ کارحجان

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ کارحجان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.04ڈالرکی کی کمی کے بعد72.48ڈالراوربرینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.18ڈالرکی کمی کے بعد76.84ڈالرمیں طے پائے

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ کارحجان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.04ڈالرکی کی کمی کے بعد72.48ڈالراوربرینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.18ڈالرکی کمی کے بعد76.84ڈالرمیں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق سونے، چاندی اورقیمتی دھاتوں کی قیمت میں اضافہ کاررحجان دیکھنے میں آیا۔ سونے کی قیمت 35.85ڈالرکی کمی کے بعد4113.28ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 1.24ڈالرکے اضافہ کے بعد59.79ڈالرہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ،گندم کی قیمت 3.75ڈالرکی کمی کے بعد604ڈالرفی بشل اورمکئی کی قیمت 5.25ڈالرکی کمی سے 451ڈالرہوگئی۔کاٹن کی قیمت میں بھی عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا۔

مزید خبریں