بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونا اور چاندی سستی

بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی)کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 1.64 ڈالر کا اضافہ ہوا اور قیمت 94.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.68 ڈالر کے اضافے کے بعد 107 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔سونے کی قیمت میں 88.58 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 4196.23 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی,

اسی طرح چاندی کی قیمت 2.44 ڈالر کی کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی اونس رہی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 524.25 ڈالر فی بشل، جبکہ گندم کی قیمت 5.50 ڈالر کی کمی کے بعد 697.75 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس کاٹن کی قیمت میں 0.92 ڈالر اور زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.05 ڈالر کا اضافہ ہوا۔