بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.82 ڈالرکے اضافے کے بعد 69.37ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.88ڈالرکے اضافے کے بعد 72.87ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سونے کی قیمت 24.10 ڈالر کی کمی کے بعد 4143.40ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.82ڈالر کی کمی کے بعد 61.51ڈالر فی اونس رہی۔ مکئی کی قیمت مستحکم رہی جبکہ گندم کی قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 612 ڈالرفی بشل ریکارڈ کی گئی۔کاٹن کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔