بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان جاری

بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان جاری رہا ۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 3.32ڈالرکے اضافہ کے بعد96.35ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈکے تحت مستقبل کے سودے 3.45ڈالرکے اضافہ سے 101.37ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان جاری رہا ۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 3.32ڈالرکے اضافہ کے بعد96.35ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈکے تحت مستقبل کے سودے 3.45ڈالرکے اضافہ سے 101.37ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔

سپاٹ گولڈکی قیمت 69.19ڈالرکے اضافہ سے 4425ڈالرفی اونس جبکہ مستقبل کی خریداری کیلئے سودے 18ڈالرکے اضافہ کے بعد4457ڈالرمیں طے پائے گئے،چاندی کی قیمت 1.25ڈالرکے اضافہ کے بعد68.25ڈالرکی اونس ہوگئی،مکئی اورگندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ کاٹن کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

 

مزید خبریں