بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ،سونے اور بعض زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور بعض زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور بعض زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 2.08 ڈالر کی کمی کے بعد 99.83 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 2.39 ڈالر کی کمی کے بعد 102.43 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سپاٹ گولڈ کی قیمت 51.28 ڈالر کے اضافے کے بعد 4391.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی کی قیمت بھی 1.42 ڈالر کے اضافے سے 67.52 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مکئی کی قیمت 1.75 ڈالر کی کمی کے بعد 528.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 4.25 ڈالر کی کمی کے بعد 722.25 ڈالر فی بشل ہوگئی۔دوسری جانب کپاس کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی قیمت 82.36 ڈالر ہوگئی۔ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔