بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 0.01 ڈالر کی عمومی کمی سے 79.59 ڈالر فی بیرل میں طے پائے
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 0.01 ڈالر کی عمومی کمی سے 79.59 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ کروڈ کے ستمبر میں ترسیل کے سودے 0.26 ڈالر کی کمی سے 84.69 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونے کے نرخ 18.30 ڈالر کی کمی سے 4033.50 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے نرخ 0.08 ڈالر کی عمومی کمی سے 57.36 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئے۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 0.75 ڈالر کی کمی سے 468.75 ڈالر فی بشل اور گندم کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 676.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کئے گئے۔








