بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل ،سونے اور اجناس کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈیٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی خام تیل ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر کیلئے معاہدے 1.93 ڈالر اضافہ سے 82.27 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر …
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل ،سونے اور اجناس کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل ،سونے اور اجناس کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈیٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی خام تیل ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر کیلئے معاہدے 1.93 ڈالر اضافہ سے 82.27 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 2.42 ڈالر اضافہ سے 86.19 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سونے کی قیمت 13.30 ڈالر کے اضافہ سے 4103.80 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 1.06 ڈالر کی بہتری سے 58.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ مکئی کے دسمبر میں ترسیل کیلئے معاہدے 1.50 ڈالر کے اضافہ سے 474 ڈالر فی بشل اور گندم کے ستمبر کیلئے معاہدے 2.50 ڈالر اضافہ سے 653.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔








