بین الاقوامی منڈی میں خام تیل ، سونے اور اجناس کے نرخوں میں کمی

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل ، سونے اور اجناس کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں جمعہ کو خام تیل ، سونے اور اجناس کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈیٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے اکتوبر کے لئے معاہدے 0.52 ڈالر کی کمی سے 90.78 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے نومبر میں ترسیل کے معاہدے 0.27 ڈالر کی کمی سے 95.25 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سونے کے نرخ 24.40 ڈالر کی کمی سے 4515.50 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 0.36 ڈالر کی کمی سے 67.35 ڈالر فی اونس پر آ گئے جبکہ مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 1.25 ڈالر کی کمی سے 539.50 ڈالر فی بشل اور گندم کے دسمبر کے لئے معاہدے 2.75 ڈالر کی کمی سے 751.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔