بین الاقوامی منڈی میں خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، رپورٹ

بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور سونے کے نرخوں میں کمی کارحجان رہا۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور سونے کے نرخوں میں کمی کارحجان رہا۔

بلوم برگ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے سودے 2.81 ڈالر اضافے سے 74.22ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3.95 فیصد یا 3ڈالرکے اضافے سے 79.01ڈالرمیں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق سونے، چاندی اورقیمتی دھاتوں کی قیمت میں کمی کاررحجان دیکھنے میں آیا۔ سونے کی قیمت 48.90ڈالر کمی کے بعد4064.80ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 1.57ڈالر کم ہوکر 58.59ڈالر پر آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اورگندم کی قیمت 0.25ڈالراضافے سے 640.50ڈالرفی بشل اورمکئی کی قیمت 5.25ڈالر بڑھ کر 466.25ڈالر فی بشل ہو گئی۔

مزید خبریں