بین الاقوامی منڈی میں خام تیل و سونا سستا، چاندی اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا،رپورٹ

بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل و سونے کی قیمتوں میں کمی اور زرعی اجناس کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کے مستقبل کے سودے 71 سینٹ کم ہوکر 91.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 55 سینٹ کمی سے 104.17 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل و سونے کی قیمتوں میں کمی اور زرعی اجناس کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کے مستقبل کے سودے 71 سینٹ کم ہوکر 91.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 55 سینٹ کمی سے 104.17 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سونے کی قیمت 13.57 ڈالر کم ہوکر 4,180.67 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 14 سینٹ اضافے سے 61.19 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔زرعی اجناس کی منڈی میں مکئی کی قیمت 1.50 ڈالر کے اضافے سے 481.25 ڈالر فی بشل ، گندم 75 سینٹ کم ہوکر 670.25 ڈالر فی بشل رہی ، کپاس کی قیمت میں 30 سینٹ کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 3.50 ڈالر فی یونٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔