بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹ مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کیلئے لگائے جاتے ہیں، شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹ مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کے لئے لگائے جاتے ہیں، شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔ اتوار کو یہاں عالمی کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران لگائے جانے والے روٹ اور شہریوں کو …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹ مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کے لئے لگائے جاتے ہیں، شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔ اتوار کو یہاں عالمی کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران لگائے جانے والے روٹ اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بیرون ملک سے ٹیمیں آتی ہیں تو سیکورٹی کلیئرنس کے تحت روٹ لگانا ضروری ہوتا ہے، اکثر شہری اس صورتحال پر شکایت کرتے ہیں، آج میں خود بھی روٹ پر موجود ہوں اور ٹیمیں یہاں سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد پاکستان میں واپس آئی ہے، اسے آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ تعاون ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سری لنکا میں بھی ایسے مسائل تھے، وہاں ایل ٹی ٹی ای کی وجہ سے سخت سکیورٹی انتظامات معمول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اکثر روٹ پر انتظار کرنا پڑتا ہے، ہمارے ہاں یہ رجحان بن گیا ہے کہ ہم فوری طور پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمیں تنقید کی بجائے اسے اچھے تناظر میں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسی زحمتیں کم سے کم ہو جائیں گی۔ شہری تھوڑی سی تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور ملک کی مثبت شناخت کے لئے تعاون جاری رکھیں۔

 

مزید خبریں