فیصل آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقدہ بین الاقوامی یوم شماریات کے موقع پر ماہرین نے کہا ہے کہ معیاری اعداد و شمار اور ڈیٹا مؤثر پالیسی سازی، اقتصادی منصوبہ بندی اور معاشرتی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔کمیونٹیز میں ڈیٹا خواندگی پیدا کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان جامعہ زرعیہ کے مطابق شعبہ ریاضی اور شماریات کے زیر اہتمام سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز میں ورلڈا سٹیٹسٹکس ڈے …
بین الاقوامی یوم شماریات کے موقع پر جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں ورلڈا سٹیٹسٹکس ڈے کی تقریب
فیصل آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقدہ بین الاقوامی یوم شماریات کے موقع پر ماہرین نے کہا ہے کہ معیاری اعداد و شمار اور ڈیٹا مؤثر پالیسی سازی، اقتصادی منصوبہ بندی اور معاشرتی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔کمیونٹیز میں ڈیٹا خواندگی پیدا کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان جامعہ زرعیہ کے مطابق شعبہ ریاضی اور شماریات کے زیر اہتمام سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز میں ورلڈا سٹیٹسٹکس ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ اعداد و شمار محض نمبروں کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ تبدیلی کو سمجھنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا تجزیہ کرنے اور اس کی تشریح کے لیے مختلف شعبہ جات میں سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے جس سے بہتر مستقبل کیلئے نتائج پرفیصلہ سازی ممکن ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی سازوں اور محققین کو پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی استحکام کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار ڈیٹا سے ماخوذ قابل اعتماد بصیرت پیش کرتے ہیں۔ فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عامر جمیل نے نوجوان محققین پر زور دیا کہ وہ تجزیاتی صلاحیتیں پیدا کریں اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے لیے قومی ڈیٹا بیس میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیہ میں جدت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیٹا کے معیار کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ صلاحیت سازی کے لیے یونیورسٹی اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے درمیان تعاون کو سراہا۔ شعبہ ریاضی اور شماریات کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ قومی پالیسی سازی تشکیل دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کی جانب پیش رفت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عرفان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کا ادارہ ملک بھر میں ڈیٹا کی رسائی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست ڈیٹا حکومتی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی موازنہ میں معاونت کرتا ہے جس سے شفافیت، احتساب اور پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ڈاکٹر محمد کاشف نے کہا کہ یہ دن عوامی پالیسی کو تشکیل دینے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور زندگیوں کو بہتر بنانے میں قابل اعتمادبروقت اور اعلیٰ معیار کے ڈیٹا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ورلڈا سٹیٹسٹکس ڈے اقوام متحدہ کا ایک دن ہے جو ہر پانچ سال بعد20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔









