بیجنگ۔27نومبر (اے پی پی):چین کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اگر جاپان نے تائیوان کے معاملے پر حد سے تجاوز کیا تو اسے تکلیف دہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے جمعرات کونیوز بریفنگ کے دروان تائیوان کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان کے مسئلے کا حل چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا جاپان سے …
تائیوان کے معاملے میں حد پار کرنے پر جاپان کو تکلیف دہ قیمت چکانا پڑے گی، چینی وزارت دفاع

مزید خبریں
بیجنگ۔27نومبر (اے پی پی):چین کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اگر جاپان نے تائیوان کے معاملے پر حد سے تجاوز کیا تو اسے تکلیف دہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے جمعرات کونیوز بریفنگ کے دروان تائیوان کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان کے مسئلے کا حل چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا جاپان سے کوئی تعلق نہیں،جاپان نے 1895 سے 1945 تک تائیوان پر قبضہ کیے رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جاپان نہ صرف تائیوان میں اپنی سنگین جارحیت اور نوآبادیاتی مظالم پر سنجیدگی سے غور کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ عالمی رائے عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان آبنائے میں فوجی مداخلت کے وہم میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے پاس طاقتور صلاحیتیں اور قابلِ اعتماد ذرائع ہیں جو کسی بھی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔
اگر جاپان نے حد سے نصف قدم بھی تجاوز کیا تو اسے لازماً تکلیف دہ قیمت چکانی پڑے گی۔چین کی جانب سے یہ بیان جاپان کے اس منصوبے کے جواب میں سامنے آیا ہے جس کے تحت وہ تائیوان کے ساحل سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ایک جزیرے پر میزائل نصب کرنا چاہتا ہے۔








