تائیوان کے معاملے پر کسی قسم کی درمیانی یا مبہم گنجائش موجود نہیں، چین کا موقف

چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر کسی قسم کی درمیانی یا مبہم گنجائش موجود نہیں جبکہ فلپائن عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان مائو نِنگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

بیجنگ۔22اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر کسی قسم کی درمیانی یا مبہم گنجائش موجود نہیں جبکہ فلپائن عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان مائو نِنگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

چینی ترجمان سے فلپائن کی جانب سے تائیوان کے خطے کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تاکہ نام نہاد ’’گرے زون‘‘ سرگرمیوں سے نمٹا جا سکے حالانکہ فلپائن ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ چینی ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے تائیوان خطے کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی بیرونی تبادلے کو ایک چین کے اصول کے مطابق سختی سے انجام دیا جانا چاہیے۔

 

مزید خبریں