تحقیقات کی فضا کو پروان چڑھا کر مستحکم زرعی ترقی اور تخفیف غربت کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد- 03 مارچ (اے پی پی):وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ افرادی قوت اور مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کی فضا ء کو پروان چڑھا کر مستحکم زرعی ترقی اور تخفیف غربت کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جی زرعی یونیورسٹی ایلومنائی کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے …

فیصل آباد- 03 مارچ (اے پی پی):وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ افرادی قوت اور مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کی فضا ء کو پروان چڑھا کر مستحکم زرعی ترقی اور تخفیف غربت کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جی زرعی یونیورسٹی ایلومنائی کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو کم پیداواریت،پانی کی کمیابی، موسمیاتی تبدیلیوں،اِن پُٹ کا غیر دانشمندانہ استعمال، تصدیق شدہ بیج کی نا مناسب دستیابی اور منڈی کے مسائل کی وجہ سے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

جس کے لئے زرعی سائنسدانوں کو کاشتکاروں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرتے ہوئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید خبریں