ترسیلات زر کی وصولی میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترسیلات زر کی وصولی میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.73 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):ترسیلات زر کی وصولی میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 10.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانی برادری نے 9.5 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں 1.4 ارب ڈالر یعنی 14.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2026 کے دوران ترسیلات زر کے محصولات کے حجم 3.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ہے جو ستمبر 2025 کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہے تاہم اگست 2026 کے مقابلہ میں رقوم کی وصولی میں 1.9 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ ترسیلات زر کے محصولات میں اضافہ کی حالیہ شرح برقراررہی تو رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات کے مجموعی محصولات کا 44 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا.







