ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال کیلئے ایڈوائزری جاری

ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال کیلئے ایڈوائزری جاری

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ماہ جولائی کے دوران ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ باغات میں مون سون کے موسم کے دوران کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ متوقع ہوتا ہے لہذا باغبان پھپھوندی کش اور کیڑے مار ادویات کا انتظام محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔

ترشاوہ باغات کو 15دن کے وقفے سے آبپاشی کریں۔بارش کی صورت میں زائد پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں۔اس کے علاوہ بارش کے بعد بورڈ مکسچر/کاپروالی پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں۔

نائٹروجنی کھاد کی تیسری قسط رواں ماہ کے دوران استعمال کریں۔پھل کی مکھی کے انسداد کیلئے لگائے گئے پھندوں میں دوائی والے روئی کے تونبے ہر15دن بعد بدلتے رہیں۔