فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):سٹرس فروٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین ترشاوہ اثمارنے ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ باغبان سنگترے کی اقسام کم بیج والا کنو،ہنی مینڈرین،کلیمنٹائن اور مالٹے کی اقسام سیلیسٹیانہ،مارش ارلی،ٹراکو، نیولینا،مورو بلڈ،اولینڈا ویلنشیاکی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ انہیں نہ صرف اعلیٰ معیار کے ترشاوہ پھل کی شاندار …
ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوارکیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):سٹرس فروٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین ترشاوہ اثمارنے ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ باغبان سنگترے کی اقسام کم بیج والا کنو،ہنی مینڈرین،کلیمنٹائن اور مالٹے کی اقسام سیلیسٹیانہ،مارش ارلی،ٹراکو، نیولینا،مورو بلڈ،اولینڈا ویلنشیاکی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ انہیں نہ صرف اعلیٰ معیار کے ترشاوہ پھل کی شاندار پیداوار مل سکے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ذائقے کے لحاظ سے انتہائی پسند کی جانیوالی ان اقسام کی زیادہ سے زیادہ برآمد سے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ترشاوہ پودے لگانے کا بہترین وقت اور موسم کا عرصہ ستمبر اور اکتوبر ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مہینوں میں لگائے جانیوالے تر شاوہ پھلوں کے پودے موسم کی چلملاتی دھوپ اور تمازت سے متاثر نہیں ہوتے اور ان مہینوں میں ترشاوہ پودوں کے مرنے یا مرجھانے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے برعکس موسم بہار میں لگائے گئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کا گرمی کی شدت اور پانی کی کمی کے باعث مرجانے اور مرجھانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،باغبان مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








