ترشاوہ پھلوں کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری

لاہور۔24اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے رواں ماہ کے دوران ترشاوہ پھلوں کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان بارش کی صورت میں فالتو پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں۔کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت جاری رکھیں۔سفارش کردہ کھٹی کی نرسری لگائیں آب پاشی موسمی پیشن گوئی کے مطابق کریں۔ترشادہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط ڈالیں۔ بہتر ہے کہ …

لاہور۔24اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے رواں ماہ کے دوران ترشاوہ پھلوں کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان بارش کی صورت میں فالتو پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں۔کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت جاری رکھیں۔سفارش کردہ کھٹی کی نرسری لگائیں آب پاشی موسمی پیشن گوئی کے مطابق کریں۔ترشادہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط ڈالیں۔

بہتر ہے کہ کھادوں کا استعمال تجزیہ زمین کے مطابق کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ نئے پودے لگانے کے لیے نشان دہی کے بعد 333 فٹ کے گڑھے کھو دیں۔ ایک فٹ کی اوپر والی مٹی علیحدہ رکھیں باقی کھیت میں بکھیر دیں اور گڑھے دو ہفتے تک کھلے رکھیں۔

تسلی بخش پودے خریدنے کے لیے رجسٹر ڈ نرسری کا انتخاب کریں.پیوند کاری کا عمل تیز کریں نیز باغ میں پودوں کے ناغوں کا جائزہ لیں اور ناغے لگائیں کیڑوں اور بیماریوں کی شدت کا معائنہ کرنے کے بعد ان کا تدارک کریں۔برسات کے موسم میں کئی دفعہ پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔

اس کو کسی تیز دھار آلہ سے اتار کر زخموں پر بورڈ و پیسٹ لگا ئیں۔میٹھے کا پھل کاشت کرنے کے بعد یوریا، ڈی اے پی اور پوٹاش ایک ایک کلو گرام فی پودا ڈالیں۔

مزید خبریں