ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحت منداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے،آری فیصل آباد

فیصل آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحت منداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے۔ باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیوندکاری کاطریقہ اور پیوندی لکڑی کادرست انتخاب پودوں کی برھوتری پر گہرااثر چھوڑتاہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے باغبانوں …

فیصل آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحت منداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے۔ باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیوندکاری کاطریقہ اور پیوندی لکڑی کادرست انتخاب پودوں کی برھوتری پر گہرااثر چھوڑتاہے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے باغبانوں سے کہاکہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لینی چاہیے جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور انہی پودوں کی صرف پیوندی لکڑی لی جائے جن پر پھل اچھے اور ایک جیسی قد وقامت کے ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ وسط مارچ سے اپریل تک کا مہینہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے زبردست اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کے استعمال کے دوران خیال رکھاجائے کہ یہ لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے جبکہ اس کی موٹائی پنسل سے کم اورعمر 9 سے 12 ماہ تک ہونابھی ضروری ہے تاہم کانٹے دار پیوندی لکڑی کے استعمال سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ اگر پیوندی لکڑی کے چشموں کا پھٹاؤ ہو گیاہو تو اس لکڑی کاانتخاب نہیں کرناچاہیے کیونکہ وہ پیوند کے قابل نہیں رہتی۔

 

مزید خبریں