ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 سے 9 جنوری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’کارپٹ اینڈ فلورنگ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 25 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ترکیہ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 25 ستمبر تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 سے 9 جنوری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’کارپٹ اینڈ فلورنگ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 25 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میں کارپٹ اور فلور کوورنگ سے وابستہ پاکستانی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔







