ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہمارا فرض ہے کہ کشمیر کے دیرینہ معاملے پر پاکستان کی اخلاقی حمایت کریں، اسپیکرترک پارلیمنٹ مصطفیٰ سینٹوپ

انقرہ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترک اسپیکر نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کشمیر کے دیرینہ معاملے پر دوست ملک پاکستان کی اخلاقی طور پر حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد …

انقرہ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترک اسپیکر نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کشمیر کے دیرینہ معاملے پر دوست ملک پاکستان کی اخلاقی طور پر حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد کو نہیں بھول سکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انقرہ میں پارلیمنٹ کے سال کے تیسرے اجلاس کے افتتاح موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ 5 اگست سے بھارت نے کشمیر میں بدترین کرفیو لگا رکھا ہے، وہاں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ترکی کشمیر کے دیرینہ معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کریں۔

مزید خبریں