انقرہ۔26دسمبر (اے پی پی):ترکی کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ہم اپنی خارجہ پالیسی کو فعال طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تعلقات کونسل ۔15 سکیورٹی اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’ ترکی کی سلامتی کے امور اور پالیسیاں‘‘اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں …
ترکی کورونا وائرس کے باوجود اپنی خارجہ پالیسی کو فعال طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے ، ترک وزیر خارجہ

مزید خبریں
انقرہ۔26دسمبر (اے پی پی):ترکی کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ہم اپنی خارجہ پالیسی کو فعال طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تعلقات کونسل ۔15 سکیورٹی اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’ ترکی کی سلامتی کے امور اور پالیسیاں‘‘اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ۔ 19 کے عمل کے دوران بہت سے ممالک میں صحت کا نظام تقریبا ختم ہو چکا ہے لیکن ترکی کو اپنی پیداواری صلاحیت کی بدولت ، بنیادی استعمال کی اشیاء اور طبی سامان تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کے برعکس ، ترکی نے بہت سارے ممالک کی مدد بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران خارجہ پالیسی کے میدان میں کوئی خلا نہیں چھوڑا ، بلکہ وبائی امراض کے باوجود ہم نے شام ، لیبیا ، مشرقی بحیرہ روم ، قبرص اور بالائی قارا باغ جیسے موضوعات پر بڑی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔








