تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرے، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بچوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور عدم تشدد کے کلچر کو ختم کرنے میں قوانین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرے۔ وزارت قانون و انصاف، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت بچوں …

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بچوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور عدم تشدد کے کلچر کو ختم کرنے میں قوانین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرے۔ وزارت قانون و انصاف، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت بچوں کے حقوق کے بارے میں پارلیمانی کاکس اور یونیسف پاکستان کے زیر اہتمام "اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری”پرہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ رولز 2022″کے کامیابی کے ساتھ آغاز اور معاونت کے لئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف ٹین ٹو میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بچوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور عدم تشدد کے کلچر کو ختم کرنے میں ان قواعد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "آئیے ہم مل کر ان اصولوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے کام کریں اور ایسا ماحول بنائیں جہاں ہر بچہ تحفظ محسوس کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قواعد سکولوں میں تشدد کو کم کرنے کے آغاز کے طور پر کام کریں گے اور اس کی پیروی کرنے کے لئے تمام صوبائی وزارت تعلیم کو خط لکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے جسمانی سزا کے قوانین کو نافذ کرنے پر متعلقہ فریقین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اخلاقیات اور اقدار کو زبردستی یا سزا کے ذریعے نہیں سکھایا جا سکتا اور کہا کہ یہ ایک دیر سے لیکن درست سمت میں اٹھایا گیا اقدام ہے، آج سے ان اصولوں کا نفاذ ہمارے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمارے وسیع تروژن کو حاصل کرنے میں بنیادی معاونت کا کام کرے گا۔

انہوں نے مستقبل میں بھی بچوں کے حقوق اور متعلقہ قانون سازی کے مقصد کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔”اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پرہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ رولز، 2022″ کا اجراء دارالحکومت کے علاقے میں بچوں کو جسمانی سزا کی لعنت سے بچانے کی انتھک کوشش میں ایک تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ جامع قواعد جو آج سے لاگو ہیں، "جسمانی سزا کی ممانعت ایکٹ، 2021” کے تحت آتے ہیں جو جسمانی سزا کو ختم کرنے اور بچوں کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے حکومت اور سٹیک ہولڈرز کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف ٹین ٹو کی پرنسپل نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی تعلیم اور قانون کی وزارت کی جسمانی سزا کے خلاف ان کے عزم کی مشترکہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔