تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرگودھا۔ 10 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن سپیریئر گروپ آف کالجز سرگودھا، دوسری پوزیشن ریڈر کالج سرگودہا اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک نے حاصل کی۔ پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی …

سرگودھا۔ 10 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن سپیریئر گروپ آف کالجز سرگودھا، دوسری پوزیشن ریڈر کالج سرگودہا اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک نے حاصل کی۔ پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سید روشنِ ضمیر کالرو نے سرٹیفیکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سید روشنِ ضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، اسی لیے تعلیمی بورڈ سرگودھا ہر سال مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا ہے۔ انہوں نے چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کمشنر سرگودہا جہاںزیب اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے بھر پور تعاون سے ان ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنا منٹ میں ریفری کے فرائض ملک عزیز اللہ خان، میاں محمد آصف الجبار اور وقاص احمد بٹ نے سر انجام دیے۔