تقسیمِ ہند سے آزادی پاکستان تک، قربانیوں اور ہجرت کی داستان کے حوالہ سے عینی شاہد نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان لاکھوں شہدا، مہاجرین اور اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔
تقسیمِ ہند سے آزادی پاکستان تک، قربانیوں اور ہجرت کی داستان عینی شاہد کی زبانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):تقسیمِ ہند سے آزادی پاکستان تک، قربانیوں اور ہجرت کی داستان کے حوالہ سے عینی شاہد نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان لاکھوں شہدا، مہاجرین اور اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔
قیامِ پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری محمد شعیب نے تقسیمِ ہند اور ہجرت کی دردناک یادیں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیمِ ہند کے اعلان کے بعد مسلمان مختلف قافلوں کی صورت میں جان بچاتے ہوئے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے لگے،ہمارےخاندان سمیت بےشمار مسلمان رات کی تاریکی میں چوری چھپے اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔ محمد شعیب نے کہا کہ سکھوں اور ہندوؤں کے حملوں میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت بے شمار مسلمانوں کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جو لاکھوں مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔ محمد شعیب نےکہا کہ ہجرت کا مقصد جائیداد یا زمین نہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اسلامی وطن کا حصول تھا جہاں وہ اسلامی اقدار کے مطابق آزاد زندگی گزار سکیں،شہدا اور مہاجرین کی قربانیوں کا حقیقی قرض پاکستان کی خدمت، اتحاد اور ترقی سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔








