تل کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے تل کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب میں تل کی فصل بڑھوتری کے مراحل میں ہے۔ کاشت کے بعد دوسرا ا ہم مرحلہ آبپاشی ہے۔ تِل کی فصل تقریبا 3سے 4 پانی لگانے سے پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ اگاو مکمل ہونے کے بعد پہلا پانی 25سے30دِن بعد دوسرا پانی پھول …

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے تل کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب میں تل کی فصل بڑھوتری کے مراحل میں ہے۔ کاشت کے بعد دوسرا ا ہم مرحلہ آبپاشی ہے۔ تِل کی فصل تقریبا 3سے 4 پانی لگانے سے پک کر تیار ہو جاتی ہے۔

اگاو مکمل ہونے کے بعد پہلا پانی 25سے30دِن بعد دوسرا پانی پھول آنے پر تیسرا پانی پھلیاں بنتے وقت اور چوتھا پانی بیج بنتے وقت لگائیں،اس فصل کی بڑھوتری کا وقت موسم برسات میں ہے اس لئے کاشتکار بارش کی صورت میں آبپاشی کے شیڈول میں تبدیلی کریں۔ زیادہ بارش ہونے کی صورت میں فصل سے فالتوپانی نکالتے رہیں۔پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں لہذا کاشتکارتِل کی فصل میں نکاسی آب کا فوری مناسب بندو بست کر لیں۔