سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ عالمی توانائی منڈیوں میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور بڑھتی مسابقت ترقی پذیر ممالک کےلئے سنگین چیلنجز پیدا کرسکتی ہے خصوصا ان ممالک کےلئے جو درآمدی ایندھن پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے ساتھ متبادل توانائی …
توانائی منڈیوں کی بدلتی صورتحال اور بڑھتی مسابقت ترقی پذیر ممالک کےلئے سنگین چیلنجز پیدا کرسکتی ہے، افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ عالمی توانائی منڈیوں میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور بڑھتی مسابقت ترقی پذیر ممالک کےلئے سنگین چیلنجز پیدا کرسکتی ہے خصوصا ان ممالک کےلئے جو درآمدی ایندھن پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے ساتھ متبادل توانائی اور تجارتی انتظامات تلاش کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شمسی اور ہوا سے بجلی کے منصوبوں میں تیزی، توانائی کی بچت اور ملکی تیل و گیس کے وسائل کی تلاش پر توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تیل قیمتوں میں اتار چڑھا سے نقل و حمل، بجلی اور صنعتی پیداوار کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ مہنگائی اور ادائیگیوں کے توازن پر بھی دبائو بڑھے گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ صنعت اور برآمد کنندگان کیےلئے ہدفی ریلیف، موثر لاجسٹکس اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانا چاہیے تاکہ ملک کی عالمی مسابقت متاثر نہ ہو۔







