پیرس۔8اگست (اے پی پی):تھائی لینڈ کی پانیپک وونگپٹانکیت نے پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ویمنز تائیکوانڈو کے 49 کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغے کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے دوبارہ میڈل اپنے نام کرلیا۔چین کی گو کنگ نے چاندی جبکہ ایران کی موبینا نعمت زادہ اور کروشین لینا سٹوجکوویچ کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے خواتین کے 49 کلوگرام فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی پانیپک وونگپٹانکیت نے چین کی گو کنگ کو 1-2سےنہ صرف شکست دی بلکہ اپنے طلائی تمغہ کا بھرپور دفاع کیا۔ چین کی گو کنگ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ایران کی موبینا نعمت زادہ اور کروشین لینا سٹوجکوویچ کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔