تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار، چھ کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد

اسلام آباد پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے چھ کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی ۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھ کروڑ روپے مالیت کے مسروقہ ہیرے، طلائی …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے چھ کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی ۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھ کروڑ روپے مالیت کے مسروقہ ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔