تیل بردار جہازوں کی آمد کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا نی چاہیے، تاجر رہنما شاہد عمران

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ملک میں تیل بردار جہازوں کی آمد کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا نی چاہیے۔ بدھ کو یہاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی …

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ملک میں تیل بردار جہازوں کی آمد کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا نی چاہیے۔

بدھ کو یہاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت اور نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جس سے مہنگائی کو قابو میں لانے میں مدد اور مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں، تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے قابل ہوں گے جس سے مجموعی اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔ شاہد عمران نے کہا کہ توانائی کے اخراجات میں کمی سے زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا جس سے پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔