تیل دار اور پھلی دار اجناس کی درآمدات میں جولائی کے دوران 495 فیصد اضافہ

تیل دار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 495 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):تیل دار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 495 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 25 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2025 میں 4.2 ملین ڈالر مالیت کی تیل دار اور پھلی دار اجناس درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی قومی درآمدات میں 20.8 ملین ڈالر یعنی 495.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔