تیل وگیس تلاش کرنے والی 4کمپنیوں کوگزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر459.89ارب روپے کاخالص منافع حاصل

تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر459.89ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواہے

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر459.89ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواہے۔کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2026کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ4بڑی تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کے مجموعی خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر30.9فیصدکااضافہ ہوا۔ان کمپنیوں میں آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی(اوجی ڈی سی ایل)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)،پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ(پی اوایل) اورماڑی پٹرولیم کمپنی شامل ہیں۔گزشتہ مالی سال کے دوران اوجی ڈی سی ایل کو242.37ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 42.7فیصدزیادہ ہے۔اس مدت میں اوجی ڈی سی ایل کی فی حصص آمدنی 56.35روپے ریکارڈکی گئی۔پی پی ایل کوگزشتہ مالی سال کے دوران 98.53ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوااورفی حصص آمدنی36.21روپے ریکارڈکی گئی۔ پی اوایل کوگزشتہ مالی سال کے دوران 31.91ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجبکہ فی حصص آمدنی 112.45روپے ریکارڈکی گئی۔ماڑی پٹرولیم کمپنی کوگزشتہ مالی سال کے دوران 87.089ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوااورفی حصص آمدنی 72.52روپے ریکارڈکی گئی۔